لاہور: ن لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ صبیح کی طبیعت پولنگ کےدوران خراب

PML N

PML N

پنجاب (جیوڈیسک) ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ صبیح طبیعت خراب ہونے کے باعث پولنگ اسٹیشن میں گر گئیں۔

سینٹ کے انتخابات پنجاب اسمبلی میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور ارکان اسمبلی اپنی شرکت یقینی بنارہے ہیں، ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ صبیح اپنا ووٹ کاسٹ کرنے جارہی تھیں کہ اچانک پولنگ اسٹیشن میں طبیعت خراب ہونے کے سبب گر گئیں۔

جس کے فورا بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ثوبیہ صبیح کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ مسلم لیگ ن کی سینئیر رکن ہیں، بتایا جارہا ہے کہ وہ طبیعت بحال ہوتے ہی ووٹ کاسٹ کرنے جائیں گی۔