لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے شکست خوردہ کھلاڑی وطن پہنچ گئے

Players

Players

چیمپئنر ٹرافی میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں، کوچ ڈیوڈ واٹمور نے بلے بازوں کی بری کارکردگی کو شکست کی وجہ قراردیا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی پہنچے جو زرائع سے بات کرنے سے گریزاں رہے۔

اس موقع پر ٹیم کوچ ڈیوڈ واٹمور نے زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلے بازوں نے سخت مایوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوہزار پندرہ کا ورلڈ کپ اگلا ہدف ہے۔ ڈیوڈ واٹمور نے کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کی تبدیلی کا فیصلہ سلیکشن بورڈ کرے گا۔

ڈیوڈ واٹمور وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کامران اکمل، سعید اجمل، ناصر جمشید، احسان عادل اور عمران فرحت شامل ہیں۔ قومی ٹیم ایونٹ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔