لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے نواب ٹاون سے دو نا معلوم نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ نواب ٹاون پولیس کے مطابق دو نوجوانوں کی لاشیں ایک خالی پلاٹ میں پڑی تھیں، دونوں کی عمریں 22 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور دونوں کو تشدد کے بعد گلہ دبا کر ہلاک کیا گیا۔
اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈہاوس منتقل کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور شناخت کے لئے صبح علاقے کی مساجد میں اعلانات کرائے جائیں گے۔