لاہور: نواں کوٹ میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

Firing

Firing

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ کمبوہ نواں کوٹ میں پیش آیا۔

جہاں محلے کی چودھراہٹ کے سلسلے میں وقاص اور اس کے کزن مجاہد کا کرم دین عرف کاکا کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ اسی دوران کرم دین نے مشتعل ہو کر ساتھی انور کے ہمراہ فائرنگ کر کے مجاہد اور وقاص کو شدید زخمی کر دیا۔

دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔