لاہور : نئی انارکلی میں بم کی اطلاع، بازار آنے والوں کی تلاشی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورکی نئی انارکلی میں بم کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ بیریئر لگا کر بازار میں آنے جانے کے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے فون پر نئی انارکلی کی بخشی مارکیٹ اور بانو بازار میں بم کی اطلاع دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری حرکت میں آیا۔

نا صرف ان دونوں بازاروں کی تلاشی لی گئی بلکہ ارد گرد کے پلازوں میں بھی چیکنگ کی۔ پولیس نے نئی انارکلی میں آنے والے تمام افراد کی تلاشی شروع کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر کا کہنا تھا کہ انارکلی بازار میں دکانداروں کو کیمرے لگانے کا کہہ دیا ہے۔