لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے نیو مزنگ اڈہ سمن آباد میں نامعلوم شخص تین سالہ بچے کو چھوڑ کر چلا گیا، بچہ صرف اپنے والد کا نام جانتا ہے، لواحقین کی تلاش کے اہل محلہ بچے کو ذرائع کے دفتر لے آئے۔ ٹی شرٹ اور نیکر میں ملبوس یہ بچہ اپنے والد کا نام امانت بتاتا ہے اور یہ بھی بتاتا ہے کہ اس کا والد پھل فروش ہے، لیکن نہ تو اسے اپنا نام پتہ ہے اور نہ ہی اپنے گھر کا پتہ جانتا ہے۔
سمن آباد کے رہائشی حامد حمید خان کے مطابق ایک نا معلوم شخص افطاری سے کچھ دیر پہلے اس بچے کو جامع مسجد نیو مزنگ اڈہ سمن آباد چھوڑ گیا۔ علاقے کی مساجد میں اعلانات کرائے گئے لیکن بچے کے لواحقین کا کچھ پتہ نہیں چلا۔