لاہور میں نئی پنجابی فلم ’’جلوے ‘‘ کے پوسٹرز کی افتتاحی تقریب

Jalwy Movie

Jalwy Movie

لاہور (جیوڈیسک) لالی وڈ کی نئی پنجابی فلم جلوے کے پوسٹرز کی افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی، مٹھائی بٹنے لگی تو دھکم پیل شروع ہوگئی ، فنکار بھی مٹھائی لینے والوں کےرش دب کر رہ گئے۔

ایبٹ روڈ پر واقع سینما گھر میں پنجابی فلم کے پوسٹرز کی تعارفی تقریب میں ہدایتکار سید نور، پروڈیوسر چودھری کامران، فلمسٹار خوشبو اور دیگر فنکار شریک ہوئے۔ ہدایتکار سید نور نے پوسٹرز کا افتتاح کیا۔

جب مٹھائی بانٹنے کا وقت آیا تو شرکاء نے ہلہ بول دیا ، اس دھکم پیل میں فنکار بھی محفوظ نہ رہے اور رش میں دب کر رہ گئے۔