لاہور کی خبریں 15.08.2013
Posted on August 15, 2013 By Geo Urdu لاہور
پاکستا ن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بابائے قوم کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرنا ہو گی، رکن پنجاب اسمبلی
لاہور( پی پی سی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ یوم آزادی دراصل تجدید عہد کا دن ہے’ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اب مسلم لیگ ہی اسے بچائے گی۔مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں اور وہ ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتی ہے۔ مسلم لیگ(ن) ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی جبکہ ملک سے جہالت، غربت، بدعنوانی اور دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنا ئے گی ۔جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنا پرویز نے کہا کہ آج پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرنا ہو گی۔ تاکہ عالمی سطح پرپاکستان کا نام بلند ہونے کے ساتھ ساتھ عزت و وقار کی علامت ہو۔آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے حصول کا مقصد سمجھائیں تا کہ وہ دو قومی نظریہ کو جان سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لئے عمل پیرا ہیں اور عوام کو پورا یقین ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں اب پاکستان موجودہ تمام بحرانوں سے باہر نکالے گا ۔ہمیں آج کے دن عہد کرنا ہوگا کہ آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور ملک کو خوشحال، تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم بنانے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے جبکہ یہاں بھائی چارے کی فضاء قائم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ہمیں ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ معاشی انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملکی مفاد کے خلاف کار فرما ہاتھوں کو روکنا ہوگا۔ مسلم لیگ کے کارکن اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے ملک کی ترقی میں اہم کردار دا کریں گے۔محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ملک کی تقدیر بدل دے گی۔انہوں نے کہا کہ۔ پاکستان کلمہ، توحید اور نظریہ پاکستان کی بدولت معرض و جود میں آیا اور قائد مسلم لیگ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو ہمیشہ کے لئے محفوظ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد قومی تشخص، ملکی استحکام اور ملی وقار کی علامت ہیں اور پاکستان کی خوشحالی اور جمہوریت کی مضبوطی ان سے وابستہ ہے۔ ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے اس لئے عوام کے لئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ مستقل طور جاری رہے گا۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہمسلم لیگ (ن) نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے متعدد قربانیاں دیں اور اگر جمہوریت بچانے کیلئے ہمیں اپناخون بھی دینا پڑا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وقار ‘استحکام ‘ترقی و خوشحالی اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام سیا سی جماعتیں آئیںا ور مل کراپنے پیارے قائد’محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کی پیروی کریں تا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا جو خواب انہوں نے دیکھا تھا اس کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،سعدیہ سہیل رانا
لاہور(پی پی سی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ قوم 14 اگست کو آزاد ہوئی جبکہ مزار اقبال کو جشن آزادی کے موقع پر قید کر دیا گیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وی آئی پیز کی موومنٹ کی وجہ سے گھنٹوں عوام کے لئے مزار اقبال کو بند کر نا بڑی زیادتی ہے جس سے عام شہریوں کو بہت دشواری اٹھانا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ضمنی الیکشن کے روز سرکار کی جانب سے اگر دھاندلی نہ ہوئی تو عوام بھاری اکثریت سے ہمارے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے، کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن خود انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی وزیرخصوصی تعلیم سے آج جاپانی وفد سے ملاقات کرے گا
لاہور(پی پی سی)صوبائی وزیرخصوصی تعلیم آصف سعید منہیس سے 16اگست کودوپہر 2:30بجے سول سیکرٹریٹ آفس میں جاپانی وفد سے ملاقات کرے گا۔ملاقات کے دوران خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کی استعداد کار بڑھانے جیسے امور پر بات چیت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کو پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کردی،بلال یاسین
لاہور(پی پی سی) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے اور درآمد کی جانے والی گندم پر امپورٹ ٹیکس/ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی کمی کی جائےـ بلال یاسین نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے گندم کی ریلیزاورقیمتوں کے تعین کے لئے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کے ممبران میں وزیر خوراک پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری قانون، سیکرٹری خوراک شامل ہیںـ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے وزیراعلی پنجاب کو سفارش کی ہے کہ محدود تعداد میں 5لاکھ میٹرک ٹن گندم پرائیویٹ سیکٹر کو درآمد کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ملک بھر میں گندم اور آٹے کی ترسیل میں کمی نہ ہو اور آٹے کی قیمتیں مستحکم رہیںـ بلال یاسین نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ نے زیادہ گندم نہیں خریدی تھیـ بلال یاسین نے کہا کہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹے کی ترسیل میں کسی قسم کی پابندی عائد نہ کی جائےـ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے پاس اس وقت 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں اور گندم کی درآمد کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ اسٹریٹجک ذخائر کو یقینی بنایا جاسکے۔