لاہور کی خبریں 16.08.2013

بھارتی جارحیت کاجواب دینے کی بجائے شیر بھیگی بلی بن گیا۔ اشرف بھٹی
لاہور(پی پی سی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور نامزدامیدواربرائے ا ین اے 129 محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھوکے شیر کو خوارک کے سوا کچھ نہیں سوجھتا ۔بھارت کی جارحیت کاجواب دینے کی بجائے شیربھیگی بلی بن گیا، ڈرپوک حکمران غیور قوم کوبزدلی کادرس نہ دیں۔ عوام خود اور اپنے بچوں کو شیرکے شرسے بچانے کیلئے ضمنی الیکشن میں تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ 22 اگست کو کامیابی کے بعداین اے129 کو لاہور کا ماڈل حلقہ بنادوں گا۔ اس حلقہ میںپینے کے صاف پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کیلئے سیوریج کا نظام اپ گریڈ کرنا ہماری ترجیحات کااہم حصہ ہے۔مستقبل میں اہلیان این اے 129 کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی رویہ برداشت نہیں کریں گے ۔وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف آبادیوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ محمداشرف بھٹی نے مزیدکہا کہ حکمرانوں نے جس اندازسے عوام پر مہنگائی کے ہنٹر بر سائے ہیںاسے دیکھتے ہوئے ضمنی الیکشن میں شیر پر مہر لگانا عوام کی گردن پر چھری چلانے والی بات ہوگی۔ ضرورت پڑی تو شیرب ھوک مٹانے کیلئے انسانوں کو بھی خوارک بنالے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بھی بحران تھے مگرآج سو گنا زیادہ ہیں ،نام نہاد خاد مین شریفین قومی ایشوز کو درست انداز میں ہینڈل نہیں کرپارہے ۔قصر رائیونڈ کے رائل خاندان نے پاکستان کو تجربہ گاہ بنالیا ہے ،وزیراعظم میاں نواز شریف کے پانچ پیاروں میں ایک بھی دانا اور قابل شخص نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشامد پسند حکمران دانائی کی باتیں پسند نہیں کرتے ۔قومی بحران باآسانی ختم ہو سکتے ہیں مگر حکمران خاندان کی بدنیتی ،ناتجربہ کاری اورر یاکاری آڑے آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ داراورصنعتکار حکمرانوں کوقومی معیشت سے زیادہ اپنے ذاتی کاروبار کی مضبوطی میں دلچسپی ہے۔لوگ بھوک یا بیماری سے مرتے ہیں تومریں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد ایک مسلح شخص نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا ،روحیل اکبر
لاہور(پی پی سی)تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا ہے کہ ایک مسلح شخص نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہو کر پوری انتظامی مشینری کو مفلوج کر کے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا اگر کبھی کالعدم تنظیموں کے مسلح گروہوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے اسلام آباد کا رخ کر لیا تو وہ پوری حکومت کو یرغمال بنا لیں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری صرف ایک مسلح شخص کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر 5گھنٹے سے زائدعوام کو ذہنی اذیت دیتی رہی اور کسی قسم کا آپریشن نہ کرسکی جس سے حکومتی اداروں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی کہ وہ صرف مجبور اور غریب عوام پر ہی ظلم کرنا جانتے ہیں جبکہ ایک مسلح شخص ہی ان سب کی ایسی تیسی کرسکتا ہے جبکہ اگست کے شروع میں پاکستان کے خفیہ اداروں نے خبردار کیا تھا کہ شدت پسندوں نے پاکستانی بحریہ، ائرفورس کے ہیڈ کوراٹرز اور پارلیمنٹ ہاؤس پر ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے صرف ایک شخص نے ہمارے حکمرانوں کے طرز عمل پر سینکڑو ں سوالیہ نشان چھوڑ دیے ہیں کہ کیا وہ ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہیں ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشتگردی دونوں ہی پاکستان کی خودمختاری اور آزادی کے خلاف ہیں،ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(پی پی سی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کی جنگ کو الجھانے کی بجائے قوم میں اتفاقِ رائے پیداکر کے اس مسئلے کو حل کر نے کے لئے اقدامات کرے اْنہوں نے کہا کہ ڈرون حملے اور دہشتگردی دونوں ہی پاکستان کی خودمختاری اور آزادی کے خلاف ہیں اس لیے حکومت کو قوم کو متحد کرنا چا ہیے تا کہ اْن مذ موم طاقتوں کو جلد از جلد جہنم رسید کیا جا سکے جنہوں نے پاکستان اور اسلام کو دنیا بھر میں بد نام کر رکھا ہے دہشت گردوں نے پاکستان کے 50 ہزار معصوم شہریوں اور 5 ہزار کے قریب فوجی جوان شہید کرنے کے علاوہ ملکی معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچایا ہے، پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف متفقہ قومی پالیسی بنانے میں حکومت سے بھر پور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دہشتگردوں کے ہاتھوں نا قابلِ تلافی نقصان اْٹھائے ہیں لیکن پھر بھی پیپلز پارٹی کی قیادت اور اْسکے کار کن دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی پارلیمانی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،قاضی احمد سعید
لاہور(پی پی سی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمانی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، پاک بھارت جنگ خطے کیلئے سود مند نہیں ہوسکتی۔ اقوام عالم جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے موثر کردار ادا کریں۔ دونوں ممالک پارلیمان کے ذریعے کشیدگی کم کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمان میں مسائل کا حل نکالنا چاہئے پیپلز پارٹی نے پچھلے پانچ سال میں تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں جس سے ملک میں پارلیمانی نظام کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کیلئے سود مند نہیں ہے اور نہ ہی جنگ کسی مسئلے کا حل ہے دونوں ممالک کے پارلیمان اس کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔