لاہور کی خبریں 10/9/2014

Lahore

Lahore

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے سیلاب فنڈ قائم کر دیا، سیکرٹریٹ ملازمین سے چندہ مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہمدردانہ اپیل لاہور (میڈیاورلڈلائن) پنجاب سول سیکریٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس راجہ سہیل احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں موجودہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔میڈیاورلڈلائن کے مطابق سیلاب میں فوت ہونے والے پاکستانیوں سمیت لاہور میںمسجد کی چھت گرنے سے شہید ہونے والے نمازیوں کے لیے فاتح خوانی کی گئی پنجاب سول سیکرٹر یٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ایک متفقہ فیصلہ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عہدیداران نے چندہ دے کر 10,000 ہزار روپے سے سیلاب فنڈ قائم کر دیا اور ایک قرار داد کے ذریعے سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین سے متفقہ طور پر اپیل کی گئی کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس کارِ خیر میں حصہ ڈالیں اجلا س سے صدر راجہ سہیل احمد اور جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے غم زدہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں اس موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے اجلاس میں خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تمام صوبائی وزاء اور چیف سیکرٹری سمیت تمام صوبائی سیکرٹری صاحبان کی سیلاب زد گان کے لیے رضاکارانہ خدمات اور امدادی کاروائیوں کو خراج عقید ت پیش کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران وقادری دھرنے چھوڑ کر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کمربستہ ہوں ورنہ عوام ان کی سیاست کا ”دھرن تختہ” کر دیں گے: حافظ عبدالکریم
لاہور(میڈیاورلڈلائن) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ و رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ عمران وقادری دھرنے چھوڑ کر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کمربستہ ہوں ورنہ عوام ان کی سیاست کا ”دھرن تختہ” کر دیں گے،قادیانی اپنے مغربی آقاؤں کی شہ پر سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں،میڈیا ورلڈلائن مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین سیلاب کی ہر ممکن امداد کریں۔ مشکلات کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے ایک کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت ایک بہت بڑا فتنہ ہے جس نے مسلمانوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے لیے پر پھیلا رکھے ہیں’ قادیانی اپنے مغربی آقاؤں کی شہ پر سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی ان ارتدادی سرگرمیوں کی سرکوبی کے لیے امت مسلمہ کو یکجا ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے’ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہم ہر قربانی دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ حضور ۖ کی عزت وناموس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو اپنے دین اسلام کی دعوت کو عام کرنے کے لیے دنیا کے ہر کونے میں جانے کے لیے تیار رہنا چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکولر لابی ایک بار پھر سر گرم ہے جو پا کستان کو لادین ریاست بنانے کے لیئے کوشاں ہے:سید عرفان مشہدی
لاہور(میڈیاورلڈلائن) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ سیکولر لابی ایک بار پھر سر گرم ہے جو پا کستان کو لادین ریاست بنانے کے لیئے کوشاں ہے، آئین میں مو جود ناموس رسالت ۖ کے قانون اور اسلامی دفعات کے خلاف سازشیں جاری ہیں میڈیاورلڈلائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان تمام سازشوں کا مقابلہ مذہبی قوتوں نے ہمیشہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہیں گی ،ماضی کی طرح آج بھی تمام دینی جماعتیں ختم نبوت سمیت اسلامی دفعات کے تحفظ کے متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ”مجاہد رسول ۖ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر پیر امانت علی شاہ،ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری، علامہ محمد اکبر عرفانی پیر عبداللہ مشہدی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین نے داروغہ والہ میں مسجد کی چھت گرنے سے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور ورثاء کے لئے صبر کی تلقین بھی کی ۔مقررین نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لادین ریاست بنانے کے خواب دیکھنے والے بری طرح نا کام ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی فتنے کاتعاقب کر نے میں مو لا نا مفتی محمود کا کردار تاریخ کا لازوال حصہ ہے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ حضور اکرم ۖ اللہ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں آپ کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہو چکا انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر بات برداشت کر سکتے ہیں آپ ۖ کی شان میں گستا خی برداشت نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ علماء ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آنے والی نسل کی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے نوجوان نسل کی ذہن سازی کریں۔