لاہور کی خبریں 11/3/2015

Shunila Routh

Shunila Routh

پی ٹی آئی خواتین کے حقوق کی فراہمی اور مسائل حل کرنے میں ہمیشہ سنجیدہ رہی ہے، محترمہ شنیلا روت کا”عالمی یوم خواتین ” کے موقع پر پیغام
لاہور (اقبال کھوکھر) ممبرصوبائی اسمبلی وپاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ پنجاب کی صدرمحترمہ شنیلا روت نے”عالمی یوم خواتین ” کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں دنیا بھر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تمام عالمی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ خواتین کی معاشرتی،ذہنی وریاستی بہتری وفروغ کے لئے غلامی وپستی کی زنجیروں کو توڑ کرآزادی کی سانسیں ہموار کرنے میں اپناکردارادا کریں۔مزید براں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ تقریب میں محترمہ شنیلاروت کی قیادت میں پنجاب بھر سے سینکڑوں خواتین گروپس نے بھرپور شرکت کرکے خواتین سے اظہاریکجہتی کیا۔تقریب میں مرکزی رہنمائوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب کے شرکاء سے اظہارخیال کرتے ہوئے شنیلاروت نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین کے حقوق کی فراہمی اور مسائل حل کرنے میں ہمیشہ سنجیدہ رہی ہے کیونکہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ گھر،معاشرے،قوم اور ریاست کی ترقی وخوشحالی میں خواتین بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں خواتین نے زندگی کے ہرشعبہ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ”ہیلپ وے” کااجلاس
لاہور(عامرسرویو)خواتین کے بغیر معاشرے وریاست کی ترقی ممکن نہیں ۔خواتین نے ماضی میں زندگی کے تمام شعبہ جات میں مثالی کردار اداکیا۔ان خیالات کااظہارعوامی محبت گروپ کی سماجی تنظیم”ہیلپ وے” کی چیئرپرسن محترمہ نائلہ نذیر نے اپنی رہائش گاہ پرمنعقدہ ”ہیلپ وے”کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اقبال دانیال کھوکھر،عابدگل،فیاض گرداسپوری،عامرسرویو، ایم اے تبسم،ڈاکٹر نذیرکھوکھر،آزاد طارق گل،شہنازاقبال،ثمینہ جاوید،مسز فیاض نے شرکت کی۔اجلاس میں فیاض گرداسپوری نے خواتین کی آزادی پر نظم جبکہ ایم اے تبسم نے مقالہ پیش کیا۔عابدگل نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ خواتین کو بنیادی حقوق کی بہتر فراہمی کے لئے اپنا ہرممکن کرداراداکریں۔خواتین کے لئے خصوصی دعا میں رہنمائی ثمینہ جاوید نے کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گڈ گورنس کی دعوے دار حکومت کے دور میں پولیس گردی سوالیہ نشان بن چکی ہے،ایم اے جوزف فرانسیس
لاہور(اقبال کھوکھر)قانونی وسماجی ادارے CLAASکے ڈائریکٹر وپاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسیس نے کچی آبادی یوسف نگر بندروڈ کے بے گناہ مسیحی نوجوان زبیرمسیح اور اس کی والدہ پرپولیس کے بیہمانہ تشددکے بعد زبیر مسیح کے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔جوزف فرانسیس کی ہدایت پرسہیل ہابل کی قیادت میں”کلاس ”کارکنان نے بارش کے باوجود تھا نے ہربنس پورہ میں اعلیٰ پولیس آفیسران سے ملاقات کی۔رشید مسیح کی بیوہ عائشہ بی بی کی طرف سے خالدشہزاد کے ساتھ مل کرمقدمہ اندراج کی درخواست تیار کرکے پیش کی ۔مقتول زبیر کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔متاثرہ خاندان کو ہرممکن قانونی واخلاقی مدد کا یقین دلایا۔ایم اے جوزف فرانسیس نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومعاشی،معاشرتی اور سیاسی طور پر ایک سازش کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور خاص طور پر پنجاب میںگڈ گورنس کی دعوے دار حکومت کے دور میں پولیس گردی کی ایسی مثالیں ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔صورتحال اس قدر تشویش ناک ہے کہ سرعام شریف شہریوں کوہراساں وپریشان کرکے انہیں نجی ٹارچر سیلوں میں ماردیا جاتا ہے۔جوزف فرانسیس نے مطالبہ کیا کہ غریب رشید مسیح کی بیوہ کے جوان سال بیٹے زبیر کے قتل میں ملوث پولیس افراد کو نہ صرف گرفتار کیا جائے بلکہ عبرتناک سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔اس موقع پر پی سی این پی کے وائس چیئرمین مارٹن جاویدمائیکل اورکلاس کی پروگرام انچارج مس کیتھرین سپنابھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی حکومت اقلیتی برادری کو جانی ومعاشی تحفظ فراہم کرے،یونائیٹڈکرسچن فیڈریشن
لاہور(اقبال دانیال )یونائیٹڈ کرسچن فیدریشن کینیڈا کے صدرپرویزمسیح،جنرل سیکرٹری برکت ایم گل،سنیئررہنماء خالد گل ودیگر عہدیداران نے پاکستان لاہور کے تھانہ ہربنس پورہ میں پولیس کے بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسیحی نوجوان زبیر مسیح کی ہلاکت اوراس کی بیوہ ماں عائشہ بی بی کے بازوٹوٹنے کے واقعہ کی پرزورمذمت کی ہے۔اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی برادری کو جانی ومعاشی تحفظ فراہم کیا جائے اور ایسے غیرانسانی وغیرقانونی واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاران کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔مزیدبراں انہوں نے یو سی ایف کے فنانس سیکرٹری روحیل میسی کے والد خورشید جاوید کی تھائی لینڈ میں وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار بھی کیا۔

Zubair Masih Murder

Zubair Masih Murder