لاہور کی خبریں سے 9/9/2015

Lahore

Lahore

لاہور : ملی مجلس شرعی پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی استعماری اسلام دشمن قوتیں زرخرید ایجنسیوں کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردی جانے والی قرار داد کو ختم کرنے کیلئے پر تول رہی ہیں،7ستمبر کو یہود وہنود کے ایجنٹ جو اسلام اور پاکستان کے دشمن تھے انہیں غیر مسلم قرار دیا گیا، قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے اور ملک کو توڑنے کیلئے یہود ونصاریٰ نے قادیانیوں کا فتنہ پیدا کیا تھا، مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے میں ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا حکومت قادیانیوں کی سرگرمیوں کی مانیٹرکرے اور دوہری شہریت والے قادیانیوں کی پاکستانی شہریت کو ختم کیا جائے۔ان خیالات کااظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی پاکستان کے صدر مفتی محمد خان قادری سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمدامین جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،ڈاکٹر پروفیسر محمد امین،مرکزی جماعت اہلسنت کے علامہ عرفاان مشہدی،جے یو آئی(ف) کے مولانا امجد خان، (س)کے مولانا عبدالرب امجد ،مولانا امیر حمزہ،جامعة المنتظر کے علامہ نیاز نقوی،قاری خلیل الرحمن قادری ، مولانا راغب حسین نعیمی ،علامہ بابر فاروق رحیمی،ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری، مولانا شکیل الرحمن ناصر،تنظیم اسلام کے حافظ عاکف سعید،علامہ احمد علی قصوری ، سمیت دیگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قادیانیوں کے فتنے کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے اور ملک کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے ملک کی تمام مذہبی وسیاسی قوتیں یکجا ہوجائیں،7 ستمبر کا دن پاکستان کے اسلامی تشخص کا آئینہ دار ہے، جیسے پاکستان کی اساس ختمِ نبوت سے وابستہ ہے،ایسے پاکستان کی بقا بھی ختمِ نبوت سے ہے۔ قادیانی اسرائیل اور انڈیا میں بیٹھ کر پاکستان میں اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مقتدر حلقوں سے ایسی کالی بھیڑوں کو نکالنا ملکی سالمیت کے لئے ناگزیر ہے۔ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشی عناصر سے نرم رویہ درست نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور( )جماعت اہلحدیث پاکستان نے بھارتی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات” راجیوردھن سنگھ راٹھور” کے بیان کہ” بھارت دائودابراھیم اور حافظ سعید کوپکڑنے کیلئے پاکستان میں سپیشل یامخفی آپریشن کرسکتا ہے” پر اپنے شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ہندو بنیا ایک بزدل قوم ہے جومکاری سے وار کرنے میں اپناثانی نہیں رکھتی اس کا حل مذاکرات نہیں بلکہ صرف مرمت ہے اور اس کی مرمت صرف پاک فوج اور عوام ہی کر سکتے ہیں۔گذشتہ روز جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ملک وقوم اور تمام دینی وسیاسی جماعتیں پاکستان کے دفاع کی خاطر متحد ہیں،بھارت 6ستمبر 1965کی ہزیمت چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے،پاکستان کی سلامتی وبقاء کی خاطر ہم اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔آج بھی قوم میں1965والاجذبہ موجود ہے۔بھارت کی گیڈربھبھکیوں میں آنے والے نہیں۔بھارتی حکمران دانشمندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنے ملک پر توجہ دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور( سیاسی رپورٹر) پاکستان پیش فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری اور اتحاد بین المذاہب کے داعی ملک قیصر فاروق کے بعداب ان کے گھر والوں کو بھی نا معلوم کالز کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں، جان و مال کا تحفظ نا ممکن ہو گیا ہے اہل خانہ کو بھی امریکہ منتقل کرنے کا فیصلہ جہاں وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔قیصر فاروق پر بھی متعدد بار قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے لیک اب وہ پاکستان سے باہر منتقل ہوچکے ہیں۔ گذشتہ روزٹیلی فون پر امریکہ سے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ملک قیصر فاروق نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد کو نا معلوم ٹیلی فون کالز کے ذریعے سے دھمکی آمیز پیغامات دئے جا رہے ہیں جس سے نی صرف میں اور میری فیملی پریشان ہیں بلکہ اپنے آپ کو غیر محفوظ بھی سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھپر بھی اس سے قبل قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے جس کی انکوائری وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ی گئی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور : ماہر تعلیم آغاشاہد خان ،جاوید خان اور سہیل خان کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں ساہیوال میں قضاء الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ کی وفا ت پرصوبائی وزیر ملک ندیم کامران ،رکن قومی اسمبلی پیر عمران شاہ،رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد ارشد ایڈووکیٹ،سینئر ایڈووکیٹ احسن حفیظ، سمیت دیگر کا اظہار تعزیت، سیاسی۔مذہبی و تاجر رہنماؤں نے مرحومہ کے لئے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی اورمرحومہ کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی تلقین کی۔