لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ بلاول زرداری تحریک انصاف کے مارچ اور جلوسوں کی نقل کر کے عمران خان نہیں بن سکتے قوم کا درد رکھنے والے عمران خان نے اپنے اثاثوں میں اضافہ کرنے کی بجائے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان 19 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیںانہوں نے بلاول ہائوسز میں اضافہ نہیں کیا، تحریک انصاف ملک و قوم کی عزت کیلئے آخری حد تک جائے گی، غلامانہ ذہنیت رکھنے والے اور ڈالرز کے پیچھے بھاگنے والے عنقریب ملک سے فرار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست اور فیملی پارٹی کی سیاست کا عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے تحریک انصاف کے مقبول جلسوں نے کرپٹ مافیا کی راتوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے لاہور نے کہا ہے کہ جتنی ذلت شریف برادران کے حصے میں آئی ہے پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کسی حکمران کے آئی ہو۔ اس کی وجہ اُن کی ہٹ دھرمی ہے پوری قوم کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے پاکستان میں قوم کی طرف اتنے بڑے احتجاج کی نظیر نہیں ملتی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ حتمی ہے تحریک انصاف اپنے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ پورے ملک میں پھیلتے ہوئے احتجاج نے تحریک انصاف کی عوام میں پذیرائی کو ثابت کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم خود بھی گو نواز گو کہتا نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میاں برادران نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ان کو بھی اب تک نفسیاتی مریض بن جانا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی )پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کے بڑے بڑے اعلانات ان کی سیاست کے خاتمہ کا باعث بن رہے ہیں۔عمران خان حکومت کے خاتمہ کی روز نئی تاریخ دے رہے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،عمران خان کا سردگودھامیں ناکام ہونے والا جلسہ ان کی سیاست کو ختم کرنے کاباعث بنے گا ۔عمران خان تکبرانہ انداز میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہ خود کونہ جانے کیا سمجھتے ہیں اگروہ حقیقی طو ر پر سیاستدان ہیں تو سیاستدانوں کی کردارکشی بند کریں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے ملک بھر میں فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں اورجن کا عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا ،عمران خان ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں ،وہ پاکستان کی ترقی کے خلاف ہیںوہ نیا خیبر پختون خواہ بنانے کاروز اعلان کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ۔عمران کی سیاست جھوٹ کا پلندہ ہے وہ ہمیشہ جھوٹ بولتے آئے ہیں،وہ جھوٹوں کے کپتان بنے ہوئے ہیںجبکہ شاہ محمود قریشی ان کے کوچ ہیں،شاہ محمود قریشی کے تربیت یافتہ عمران خان کس طرح مستند سیاستدان بن سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دنیا عمران خان کی مکاریاں سمجھ چکی ہے۔ہمارے دوست ممالک پاکستان سے اچھے تعلقات بر قرار رکھنا چاہتے ہیں مگر عمران خان نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے اور دنیا بھر میں ہمارے اچھے تعلقات قائم ہوں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ ترکی کی متعدد کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دوستی، بھائی چارے اور محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے مظفرگڑھ میں سٹیٹ آف دی آرٹ طیب اردگان ہسپتال بنایا گیا ہے۔ طیب اردگان ہسپتال میں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہور کا میٹرو بس پراجیکٹ پاک ترک دوستی کی شاندار مثال ہے۔عمران خان اورطاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوچکا ہے ۔ان دھرنوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کاعمل متاثر ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ ق مینار پاکستان جلسہ میں بھر پور طریقہ سے شرکت کرے گی ،سید بلال شیرازی
لاہور( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ19اکتوبر کو مسلم لیگ کے قائدین کی ہدایت پر مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنا ن مینار پاکستان جلسہ میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے ،19اکتوبر کو مینار پاکستان پر مسلم لیگ ق اور پاکستان عوامی تحریک کا جم غفیر اور جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا ۔فیصل آباد، ملتان ،سرگودھا کے عوامی اجتماعات حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ملتان میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار جاوید ہاشمی کی عبرتناک شکست حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ملتان ضمنی انتخابات کے نتائج عوامی شعور کی بیداری کا بین ثبوت ہیں ۔پنجاب سمیت ملک بھر میں جہاں جہاں بھی ضمنی انتخابات منعقد ہوئے ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کے انتظامی امور کے سلسلہ میں مسلم لیگ ہائوس میںمسلم لیگ یوتھ ونگ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ اسلام آباد کے کامیاب دھرنوں کے بعد اب ڈویژنل سطح پر اجتماعات عوام رابطہ مہم کا ایک تسلسل ہے عوام کی ان اجتماعات میں تاریخی شمولیت سے یہ بات عیاں ہے کہ کائونٹ ڈائون شروع ہوچکا ہے رہی سہی کسر عوام سپریم کورٹ کی ہدایات پر عنقریب منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کرکے پوری کردیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جماعت اسلامی کا اجتماع عام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیاباب رقم کرے گا۔میاں مقصوداحمد
لاہور( جی پی آئی )امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں ہونے والا تین روزہ اجتماع عام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیاباب رقم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جماعت اسلامی لاہور کے ضلعی اور زونل ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ لاہور شہر سے ہزاروں مردوخواتین ،طلبہ وطالبات اور ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہوں گے ۔ ہر ذمہ دار،رکن اور کارکن کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ محلے اور گلی میں جماعت اسلامی کا پیغام پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ تمام افراد اپنے اپنے زون اور علاقوں میں کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ 23,22,21نومبر کو ہونے والے اجتماع عام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر ذمہ دار قرآن وسنت کی بالادستی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ”تم نیکی کو نہیں پاسکتے جب تک اس چیز کو اللہ کے راستے میں خرچ نہ کرو جس کو تم سب سے زیادہ پسند کرتے ہو۔ کے عملی مصداق بن جائیں۔انھوں نے کہا لاہور کی عوام نے جس بڑے پیمانے پر قربانی کی کھالیں جماعت اسلامی اور الخدمت کو دی ہیں وہ جماعت اسلامی پر ان کے اعتماد اوربھروسے کا مظہر ہے۔ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے۔اجلاس میں جماعت کے رہنمائوں چوہدری محمود الحسن،عبدالحفیظ احمد ،خلیق احمد ،ذکراللہ مجاہد،ملک شاہد اسلم،صوفی محمداکرم، ڈاکٹر سیدمنصورعلی،محمدانورگوندل اور عبدالعزیز عابد نے بھی شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے آج کے تاریخی جلسے سے عمران خان اور طاہرالقادری کی آنکھیں کھل جانی چاہیں،ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کی موثر جمہوری قوت ہے جس کے جلسے میں کارکنان خود شریک ہوتے ہیں عمران خان تو اپنے جلسے میں کرائے کے لوگ لاتے ہیں اور پھر ان کوزبر دستی اپنے دھرنے میں بیٹھا دیتے ہیں ،عمرا ن خان کا رویہ غیر جمہوری ہے اگر وہ جمہوریت پسند ہوتے توان کے جلسے میں کارکنان خود آتے، بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی خطاب نے آئندہ کے لائحہ عمل بتا دیا ہے پوری قوم ان کے خطاب کو سننے کے لئے بے قرار تھی، ملک کی سیاست نے نئی کروٹ لے لی ہے ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمہوری نظام کے استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ عمران خان جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ،طاہرالقادری کا حال بھی عمران خان جیسا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی )مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان چیلنج کرنے کے بجائے خیبر پختون خواہ پرتوجہ دیں۔ عمران خان شاہ محمود قریشی کی مشوروں پر عمل کرنے کے بجاے اپناذہن استعمال کریں۔ سرگودھامیں عمران خان کا جلسہ ناکام ہونے پر وہ بوکھلا گئے ہیں۔شیخ رشیدعمران خان کی سیاست ختم کروانا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دھرنوں نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔ دھرنے دینے والوں کے ناپاک عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں۔ دھرنے دینے والے ہوش کے ناخن لیں اور ملک و قوم کے حال پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ عوام کی بے لوث خدمت اور ان کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ہے۔ پاکستان مسلملیگ (ن) کی حکومت وطن عزیز کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ اربوں روپے کے فلاحی پروگراموں سے صوبے کے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں۔اراکین اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔