لاہور کی خبریں 28/02/2015

Lahore

Lahore

مہر جہانگیر کی رسم چہلم آج ہوگا
لاہور (زیڈاین این) روزنامہ الشرق کے سینئر سب ایڈیٹر اورممبر پی ایف یو جے وقاض ظہیر کے نانا مہر جہانگیر کی رسم چہلم یکم مارچ بروز اتوار کو رحیم سٹریٹ فاروق گنج مصری شاہ نزد مسجد نمبردارں میں اداکی جائیگی ،مہر شبیر حسین اور حافظ عظیم نے دوستوں سے شرکت کی استدعا کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی کی یاد میں ”شیخ الاسلام کانفرنس ”آج ہوگی
لاہور(زیڈاین این)حضرت خواجہ محمد قمر الدین سیالوی علیہ الرحمہ کی یاد میں ”شیخ الاسلام کانفرنس ”یکم مارچ کو ہوگی ۔محمد عارف ستارالقادری میڈیا ایڈوائزر بزم غلامان پیر سیال کی اطلاعات کے مطابق حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی علیہ الرحمہ کی یاد میںبزم غلامان پیرسیال کے زیر اہتمام ”شیخ الاسلام کانفرنس” یکم مارچ بروز اتوار دن 11 بجے ایوان اقبال ایجرٹن روڈ میں انعقاد پذیر ہوگی ۔کانفرنس کی صدارت نائب شیخ الاسلام حافظ خواجہ محمد حمید الدین سیالوی کریں گے جبکہ علامہ مولانا حافظ محمدعبدالستار سعیدی’علامہ مولانا شمس الرحمن مشہدی’علامہ مولانا مظہر اللہ سیالوی’علامہ مولانا عبدالمصطفیٰ ہزاروی ‘علامہ مولانا راغب حسین نعیمی’علامہ مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی کے علاوہ ملک وبیرون ملک سے نامور علماء کرام مشائخ عظام’وکلائ’دانشور’زعمائے ملت اور کثیر تعداد میں غلامان پیر سیال علیہ الرحمة کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علامہ الحاج پیر محمد الٰہی بخش قادری کا 5 واں سالانہ عرس مبارک آج ہوگا
لاہور(زیڈاین این)خطیب پاکستان پیر طریقت حضرت علامہ الحاج پیر محمد الٰہی بخش قاردی رضوی کا پانچواں سالانہ عرس مبارک حضرت مولانا صاحبزادہ محبوب الٰہی کی زیر صدارت یکم مارچ بروز اتوار کو انعقاد پذیر ہو گا۔عرس مبارک کے موقع پر محفل میلاد مصطفیۖہو گی ۔خصوصی خطاب پیر خواجہ علامہ مولانا عبدالرسول قادری اور دیگر علماء کرام کرینگے ۔تقریب میں اہلسنت والجماعت کے رہنمائوں سمیت ملک بھر سے زائرین شریک ہونگے۔ محفل میلاد بمقام مزار پر انوار نزد نور ایمان مسجد بی بی پاک دامنقبرستان صبح 10 بجے تا بعد از نماز عصر ہو گی ۔دعا کے بعد لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں معاشی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے
لاہور(زیڈاین این)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم روحیل اصغرنے کہا ہے کہ ملک سے بحرانوں کا خاتمہ مسلم لیگ ن کا مشن ہے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ قیادت مسلم لیگ ن کی ٹیم جنگی بنیادوں پراقدامات کر رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں معاشی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے UC-42بلال کالونی میں مختلف گلیوںکے افتتاح کے موقع پرعوام سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران سمیت دیرینہ مسائل کو جر سے ختم کرنے کے لیے حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے عوام بھی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ملک کے دیرینہ مسائل کو صرف مسلم لیگ ن ہی حل کر سکتی ہے اس لیے وہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے کسی بھی بہکاوے میں نہیں آئے گے انہوں نے مزید کہاں کے دوسری جماعتیں بھی اب ملکوں قوم پر رحم کریں اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کے بجائے ترقی کے سفر میں حکومت کا ساتھ دیںتاکہ ملک بھر کے عوام مسائل سے نجات حاصل کرسکیں۔اس موقع پر چوہدری صغیر،امین ہیرا،عاطف غفار، چاچوشیخ ضیاء سیکرٹری شہباز احمد ومسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔