درجہ چہارم کے ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کا اعلان لاہور( میڈیا ورلڈ لائن) صوبائی وزیر بلدیات وقانون رانا ثناء اللہ خاں سے ایپکا پنجاب کے عہدیداران نے آج پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے نتیجہ میں ایپکا نے صوبہ بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات نے درجہ چہارم کے ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کا اعلان کیا یہ فیصلہ یکم جولائی 2014 سے نافذالعمل ہو گا۔ دیگر مطالبات جن میں ایڈہاک الائونسز کو بنیادی پے سکیلوں میں ضم کرنا اور 2013-14 میں دیگر صوبوں کے برعکس صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد فرق کو ختم کرنا شامل تھا،کو پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو سفارش کرنے کی یقین دہائی کرا دی ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ گریڈ 5 تا 16 کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو اپنی سفارشات جلد وزیراعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ملاقات کرنے والے ایپکا وفد کی قیادت صدر ایپکا محمد ارشاد کررہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں سینٹرل چیئرمین ایپکا فضل داد گجر،سینٹرل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لالہ محمد اسلم،صدر لاہور ڈویژن محمد یونس بھٹی، صدر سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن رانا نثار احمداور نائب صدر مختار احمد کے علاوہ وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو اور پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات رانا ارشد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ راناثناء اللہ خاں نے کہا کہ ہمارا ملک تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت متعدد چلنجر سے نبرد آزما ہے۔ جیسے جیسے ملکی حالات بہتر ہوں گے ،ایپکا کے باقی ماندہ مطالبات پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے ایپکا کی جانب سے احتجاج کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملک دوست قرار دیا۔ ملاقات کے آخر میں صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد نے ایپکا مالبات مانے جانے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیااور اسے خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سودی نظام معیشت کبھی اسلامی معاشی نظام کا متبادل نہیں ہوسکتا:ملی مجلس لاہور( میڈیا ورلڈ لائن) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ سودی نظام معیشت کبھی اسلامی معاشی نظام کا متبادل نہیں ہوسکتا، قومی سلامتی پالیسی کا اصل ہدف دینی مدارس ہیں اس سلسلے میں ملک بھرمیں مدارس اورعلماء کے تحفظ اورمسلمانوں میں اس سازش کے خلاف جدو جہد کریںگے، اس پالیسی میں ایک بارپھراصلاحات کے نام پرمدارس پر پابندیوں کا امکان ہے،جو کہ عالمی ایجنڈے کی پالیسی کاایک حصہ ہے۔میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلوس شرعی کے رہنماؤں مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین،مولانا زاہد الراشدی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی،مولانا امیر حمزہ، حافظ عبدالوھاب روپڑی،حافظ کاظم رضا نقوی سمیت دیگر نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں نے مزید ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اللہ اور اس کے رسولۖ کاقانون نافذ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ سودی نظام معیشت اللہ اور اس کے رسول ۖ کے ساتھ کھلی جنگ کے مترادف ہے، بد قسمتی سے اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی نظام کا عملی نفاذ کے اور اس پر عمل کا آغاز نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ اسلام سے دوری کی وجہ سے ہر روز نئے سے نیا بحران جنم پا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام سے دوری کی وجہ سے پا کستان مسائلستان بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی ان پریشانیوں کی طرف خصوصی توجہ دے اور مہنگائی کا راستہ روکنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیئے ہنگامی اقدامات کرے ۔
ملک و قوم کے حق میں بہتر اور بڑے فیصلے کرنا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے بہتر کوئی جانتا:رائوناصر لاہور( میڈیا ورلڈ لائن) پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور کے چیف کوڈینئٹر رائو ناصر علی خاں میونے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابی منشور کی ہر شق پر عمل کرے گی ۔ حکومت نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔وہ وقت دورہ نہیں جب دنیابھر میں پاکستان کا نام ترقی کی علامت بن جائے ۔ پاکستان کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوگا،میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور کے حلقہ این اے129میں پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ کے عہداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان گجر،نیامت علی نمبر دار،جاوید یٰسین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالیفن کی تنقید ہمیں اور بہتری کی طرف گامزن کرتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرقہ واریت کو ہوا دے کر شر پسند عناصر ملک میں امن و امان کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں:پیر سید عرفان لاہور( میڈیا ورلڈ لائن) مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہقومی مفادات کی خاطر تمام دینی جماعتیں مل کر کردار ادا کریں۔ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک و ملت کے دشمن ہیں، ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر شر پسند عناصر ملک میں امن و امان کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنا ہے، ایسی صورتحال میں ذاتی مفادات سے بڑھ کر ملکی مفادات کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ناگزیر ہے۔ پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام ناپاک سازشیں ناکام کرنے کیلئے تمام دینی جماعتیں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر پیر امانت علی شاہ، پنجاب کے ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری، لاہور کے امیر علامہ فاروق ضیائی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی نظام کا عملی نفاذ کے اور اس پر عمل کا آغاز نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ اسلام سے دوری کی وجہ سے ہر روز نئے سے نیا بحران جنم پا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام سے دوری کی وجہ سے پا کستان مسائلستان بن چکا ہے،مرکزی جماعت اہلسنت ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے لیئے پر امن جدو جہد میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی ان پریشانیوں کی طرف خصوصی توجہ دے اور مہنگائی کا راستہ روکنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیئے ہنگامی اقدامات کرے