لاہور (سیاسی رپورٹر) پنجاب گڈزٹرانسپورٹرز ایسوی ایشن آج 5 اگست کو ہونے والی ہڑتال میں شرکت نہیں کرے گی، حکومت کی طرف سے لگائے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کب کرنی ہے اس سلسلہ میں ملک بھر کی گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں کا اہم اجلاس لاہور میں 9اگست بروز اتوار کو طلب کر لیا گیا ہے، اس اجلاس میں ہڑتال کی تاریخ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔پنجاب گذزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی اور ممبر حاجی عبدالمجید سیفی نے میڈیا کو بتایا کہ 9 اگست کو لاہور میں ہونے والے اہم اجلاس میں پراچہ گڈز گریٹر ایسوسی ایشن،اوریونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان،بلوچستان گڈز ٹرانسپوٹ اڈا اونرزایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدرنور خان شہوانی اور گڈز ٹرانسپوٹ اونرز اینڈ اڈا اونرز ایسوسی ایشن خیبر پختوانخواہ کے جنرل سیکرٹری ذاکر حیات خان سمیت ملک بھر کی دیگر گڈز ٹرانسپورٹتنظیمیں شرکت کریں گی کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
………………………………………………………… …………………………………………………………
لاہور: جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی کامیوں کو چھپانے کے لئے عالمی سطح پر پاکستان کوبدنام کرنے کے لئے زہریلا پراپیگنڈا کرنے سے باز رہے، بھارتی مذموم کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور ورکنگ بائونڈری پر فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان کو الزامات دینا ”بغل میں چھری منہ میں رام رام” کے مترادف ہے۔گذشتہ روز جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید روپڑی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کو تباہ کرنے کا سبب بن رہی ہے، ورکنگ بائونڈری پر مسلسل فائر سیز کی خلاف ورزیاں اور بھارتی جاسوسی ڈرونز کی پروازیں دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کا باعث ہیں۔
………………………………………………………… …………………………………………………………
لاہور: ملی مجلس شرع نے کہا ہے کہالطاف حسین کا شر انگیز بیان پاک فوج کے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہے’ یہ ملک سے غداری ہے،قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمنان پاکستان کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔ ملی مجلس شرعی اس شرمناک وگمراہ کن تقریرکو قرآن وسنت اور آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، عالمی انجمن خداام الدین کے میاں محمد اجمل قادری،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری،سید عبدالوحید شاہڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی،قاری احمدوقاص جامعة المتنظر کے علامہ نیازشاہ نقوی سمیت دیگر نے اپنے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت اسلامیہ کے خلاف غیر مسلم افواج کی تعیناتی کا مطالبہ غیر آئینی اور ملک سے غداری ہے۔ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرکے کار روائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا شر انگیز بیان پاک فوج کے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہے۔ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمنان پاکستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔ اس ملک دشمن بیان کے بعد مہاجرین الطاف حسین سے براء ت کا اعلان کریں۔