چائلڈ لیبر کے خاتمے اور صنعتی ترقی کی مضبوط بنیادفراہم کرنے کے لئے جاقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: راجہ اشفاق سرور لاہور(میڈیا ورلڈ لائن)عالمی تناظر میں پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کے کردار کے موضوع پر منعقد ہ سیمینار کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرورنے کہاہے کہ پنجاب میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ ، چائلڈ لیبر کے خاتمے اور صنعتی ترقی کی مضبوط بنیادفراہم کرنے کے لئے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جن میں قانون سازی ، انتظامی اصلاحات اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے محنت کشوں کے حالات کار کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔ میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق آئی ایل او اسلام آباد میں منعقدہ اس سیمینار کی صدارت وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے کی جبکہ ہالینڈ کی وزیر وزیر تجارت و ترقی لیلیائن پلومین Lilianne Ploumen نے خصوصی طور پر سیمینار میں شرکت کی ۔ اس موقع پر متعدد ملکوںکے سفارت کار ، عالمی و قومی اداروںکے نمائندے اور ٹریڈ تنظیموںکے عہدیدار بھی موجود تھے۔ راجہ اشفاق سرورنے اس موقع پر کہاکہ حکومت پنجاب نے چائیلڈ لیبر کے خاتمے اور اس سے متعلق قوانین کے عملی نفاذ کے لئے صوبے میں 321 بلین روپے کے منصوبے کی منظوری دی ہے اور صوبے کے تمام اضلاع میں چائیلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے 5.5 بلین روپے کے لاگت کا ایک اور منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس پر جولائی2014 ء سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر پنجاب میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کے اہداف کی مانیٹرنگ اور 27 معاہدوں کی پاسداری کے لئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ساوتھ ایشن لیبر کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر آئی ایل او اور ای یو کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس کانفرنس کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں پاکستان کی خدمات نمایاں رہی ہیں اور جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے یورپ کے 27ملکوں میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداور اور برآمدات کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کئے اور کہا کہ حکومت جی ایس پی پلس کادرجہ حاصل ہونے پر اپنی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدگی میں اضافے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ سیمینار سے ہالینڈ کی وزیر اورآئی ایل او کے کنٹر ی ڈائریکٹر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت خواتین کو ہنر مند بنانے اور انہیں اپنا ذریعہ روزگار کے سلسلہ میںقصر بہبود” ادارے قائم کرے گی:سید ہارون احمد لاہور(میڈیا ورلڈ لائن)حکومت خواتین کو ہنر مند بنانے اور انہیں اپنا ذریعہ روزگار کے سلسلہ میں فیصل آباد اور سیالکوٹ اضلاع میں 192.483 ملین روپے کی لاگت سے ”قصر بہبود” ادارے قائم کرے گی تا کہ ان علاقوں کی خواتین کی قابلیت اجاگرہوسکےـمیڈیا ورلڈ لائن کے مطابق اس امر کا اظہار صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون احمد سلطان بخاری نے آج محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیاـ اس موقع پر اعلی افسران بھی موجود تھےـ سید ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ لاہور میں واقع قصر بہبود خواتین کو ہنر مند بنانے میں کوشاں ہے وقت کے حالات کے تناظر میں اس کے دائرہ کار کو وسعت دی جا رہی ہے اور مرحلہ وار اس ادارے کو صوبہ بھر کے ہر ضلع میں قائم کر دیا جائے گا ـ اس سلسلہ میں فیصل آباد اور سیالکوٹ میں اس کی تعمیر جلد شروع کی جا رہی ہے جبکہ سیالکوٹ کے قصر بہبود کی تعمیر کے لئے ٹینڈر5 جون 2014ء کو طلب کر لیا جائے گا اور فیصل آباد کے قصر بہبود کی تعمیر کے لئے ٹینڈر بھی جلد جاری کر دیا جائے گا ـ انہوںنے کہا کہ ان قصر بہبود اداروں کو جدید سائنسی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا تا کہ مستقبل میں اس کی اہمیت مزید اجاگر ہو سکے ـ
کوآپریٹو بینک کے نادہندگا ن 30جون تک اپنے بقایا جات ادا کرکے شرح سود میں رعایت لے سکتے ہیں:اقبال چنڑ لاہور(میڈیا ورلڈ لائن)صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ نے نادہندگان سے وصولی کے لئے آٹھواں پر کشش ریکوری پیکج جاری کیا ہوا ہے جس کے مطابق نادہندگان 30 جون 2014 تک اپنے ذمہ بقایا جات ادا کر کے رعایت سے مستفید ہو سکتے ہیں ـمیڈیا ورلڈلائن کے مطابق انہوںنے کہا کہ اس ریکوری پیکج کے تحت خریف 1977ء تا ربیع 1984-85، خریف 1985ء تا ربیع 1994-95ء شوگر کین سوسائٹیز کے علاوہ اور خریف 1997 تا ربیع 2006-07ء بمعہ شوگر کین کو آپریٹو سوسائٹیز اس پیکج سے استفادہ کر سکتی ہیں ـ خریف 1977ء تا ربیع 1984-85 ء کے نادہندگان اپنے ذمہ اصل رقم بمعہ قانونی و دیگر چاجز یکمشت جمع کروا دیں تو انہیں مارک اپ معاف کر دیا جائے گاـ انہوںنے کہا کہ خریف 1985ء تاربیع 1994-95ء شوگر کین کوآپریٹو سوسائٹی کے علاوہ اپنے ذمہ اصل رقم بمعہ قانونی و دیگر چارجز یکمشت ادا کر دیں تو انہیں بھی تمام مارک اپ معاف کر دیا جائے گا ـریوالونگ سکیم کے تحت جاری شدہ فصل خریف1995ء تا ربیع 2006-07ء بمعہ شوگر کین کوآپریٹو سوسائٹی اپنے ذمہ بقایا جات قانونی و دیگر اخراجات بمعہ 20 فیصد مارک اپ یکمشت ادا کردیں تو باقی 80 فیصد مارک اپ معاف کر دیا جائے گا ـ انہوںنے کہا کہ ریکوری پیکج کے تحت درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے ٹریکٹرز و جدید زرعی آلات کے نادہندگان جو 31 دسمبر 2008 ء سے قبل نادہندہ ہوئے تھے اپنے ذمہ اصل رقم بمعہ دیگر اخراجات بمعہ 50 فیصد مارک اپ یکمشت جمع کروا دے تو باقی 50 فیصد مارک اپ معاف کر دیا جائے گا ـ اسی طرح 31 دسمبر 2008 ء سے قبل کے لائیو سٹاک ، زرعی ، غیر زرعی اور صنعتی قرضہ جات کے نادہندگان بھی اس ریکوری پیکج سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسداد ڈینگی ،ٹی ایم اوز روزانہکباڑ خانے،گودام اور ٹائر شاپس چیک کریں:بابر حیات تارڑ لاہور(میڈیا ورلڈ لائن)صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑنے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن کو روزانہ کی بنیاد پر علاقہ میں موجود ٹائر شاپس ، گوداموں ، نرسریوں ، کباڑخانوں اور زیرتعمیر جگہوں کو مسلسل چیک کرنے اور لاروا پائے جانے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف ڈینگی قوانین کے تحت سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہےـانہوںنے یہ ہدایات ٹی ایم اے آفس اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیںـانہوں نے کہا کہ مذکورہ جگہوں کا سروے ، معائنہ اور ٹائر شاپس کی رجسٹریشن اور لائسنس کا اجراء متعلقہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے اور انہیں اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہیےـمیڈیا ورلڈ لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ انسدادڈینگی کارروائیوں کو چیک کرنے کے لئے جلد اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کررہے ہیںاور انسدادڈینگی قوانین کی خلاف ورزی پائی جانے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں گےـصوبائی سیکرٹری نے کہا کہ ٹی ایم اواپنی متعلقہ یونین کونسلوں میں واقع گوداموں ، کباڑخانوں، ٹائرشاپس، نرسریوں اور زیرتعمیر عمارتوں کی فہرستیں جلد مکمل کریں تاکہ اس ضمن میں ڈینگی لاروا اور اس کی پرورش کی جگہوں کے خلاف جاری مہم کو مزید موثر بنایا جاسکےـسیکرٹری کوآپریٹو نے مزید کہا کہ ٹی ایم اوز انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر و حفاظتی اقدامات پر مبنی طے شدہ ضابطہ کار پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں اور اپنے علاقوں کی یونین کونسلوں کے زیادہ سے زیادہ دورے کریں اور جاری کردہ احکامات پر عدم عملدرآمد کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریںـ
کسان تنظیموں کے مالیاتی امور میں شفافیت لانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا لاہور(میڈیا ورلڈ لائن) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان کی ہدایت پر پیڈا کی قائم کردہ کسان تنظیموں کے مالیاتی امور میں شفافیت لانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت کسان تنظیموں کے دفتر ی ریکارڈ اور نہروں کی تعمیرومرمت پر کئے جانے والے اخراجات کا انٹرنل آڈٹ جلد شروع کر دیا جائے گا۔میڈیا ورلڈلائن کے مطابق یہ بات پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے جنرل منیجر افضل انجم طور نے اپنے دفتر میں پیڈا کے افسران سے گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر جنرل منیجر(آپریشن) میاں عبدالرشید، ڈپٹی جنرل منیجر(سوشل وبلائزیشن) سید شائق حسین عابدی، منیجر(آپریشن)ساجد محمود، منیجر(ٹریننگ) منظور احمد صدیقی اور منیجر ریفارمز عمران اسلم موجود تھے۔جنرل منیجر پیڈا افضل انجم طور نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خود مختار ادارہ قرارد دینے کے بعد پیڈا کو اپنے اخراجات کے لئے مالی وسائل کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ بنایا جا سکے۔انہوں نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ عملہ کو فی الفور کسان تنظیموں سے آبیانہ کا حکومتی شیئر وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کی جائے تاکہ نہروں کی تعمیرومرمت اوردیکھ بھال کے لئے مناسب فنڈز دستیاب ہو سکیںـ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں سے آبیانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے والے کسان عہدیداران اور سرکاری ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام واجبات وصول کئے جائیں گےـ انہوںنے ہدایت کی کہ کسان تنظیموں کے مالیاتی امور میں شفافیت برقرار رکھنے اور جوابدہی کے عنصر کو فروغ دینے کے لئے انٹرنل آڈٹ کے نظام کو فعال کیا جائے گا تا کہ نہری انتظام وانصرام میں کسان برادری کی شمولیت سے عوام کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہو سکیں اور حکومتی خزانے سے اخراجات کا بوجھ بھی کم ہو سکے ـ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکمران عوام سے کئے وعدے پورے کرنے کی بجائے آج بھی سبز باغ دیکھا رہے ہیں: یاسر گیلانی لاہور(میڈیا ورلڈ لائن) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے آج بھی سبز باغ دیکھا رہے ہیں۔ عملی طور پر کوئی ٹھوس پالیسی نظر نہیں آ رہی۔ پیپلز پارٹی کی طرح مسلم لیگ ن بھی بڑے بڑے دعوے اور نعرے لگا کر وقت گزار رہی ہے مسلم لیگ ن نے ایک سال میں کوئی بھی وعدہ پورا کیا اور نہ ہی مستقبل میں کوئی لائحہ عمل نظر آ رہا ہے۔ میڈیا ورلڈلائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-10 کے عہدیداران جمشید چوہدری، ظہیر احمد کیانی، ذوالفقار علی، سید حر بخاری، محمد ابراہیم، سید کامران ناصر، محمد اسلم ذوالفقار وٹو، عبدالرزاق، راجہ لیاقت علی، نفیس گجر اور ڈاکٹر سرفراز خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن آئی ہے ماضی کی طرح ہی ملک مسائلستان کا منظر پیش کر رہا ہے مسائل کم ہونے کی بجائے بتدریج بڑھ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عوام مہنگائی، لوڈشیڈنگ دہشت گردی اور لاقانونیت سے تنگ آ چکے ہیں:قاضی احمد سعید لاہور(میڈیا ورلڈ لائن) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پس پشت ڈال دیا ہے عوام درپیش دہشت گردی اور دیگر مسائل سے تنگ آ چکے ہیں، ملکی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروںکو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے ۔میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں تمام مسائل کے حل اور جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو سیاسی انتقام کی حامی نہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو محور بنایا، پانچ سال جمہوری رویوں کو پروان چڑھایا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا آئینی عرصہ پورا کر کے رخصت ہوئی پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ جمہوری دور اقتدار ترقیاتی اور خوشحالی کا دور تھا جس کو پاکستانی عوام یاد کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی کام عوام کو اچھی طرح یاد ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے
وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات کے بارے قوم کو اعتماد میں لے:عابد حسین صدیقی لاہور(میڈیا ورلڈ لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات کے بارے قوم کو اعتماد میں لے ،میڈیا ورلڈلائن کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک گومگو کی کفیت ہے ،عوام کو کچھ علم نہیں کہ کیا ہورہا ہے ،حکومت بتائے کہ طالبان سے ہونے والے مذاکرات کا کیا بنا ہے اور اب حکومت کیا کرنا چاہتی ہے ،اے پی سی کے انعقاد کے بعد کسی بھی سطح پر سیاسی جماعتوںکواعتماد میں نہیںلیا گیا ،حکومت کی خاموشی پرتشویش ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک میںجب تک امن نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا ،حکومت بتائے کہ اس نے قیام امن کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں ،ایک سال سے مذاکرات کے نام پر جوکچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،اب فیصلہ کاوقت آگیا ہے اور اب عوام حکومتی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں