لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دروان مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ بارشوں کی نتیجے میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔
ہفتے کے روز ہونے والی بارش کے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سینٹی گرید رہنے کا امکان ہے۔