لاہور: نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بند رکھنے پر غور

Mobile Phone Service

Mobile Phone Service

لاہور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ لاہور کے ذرائع کے مطابق ماضی میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کا بند رہنا امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوا تھا جس کے باعث اِس مرتبہ بھی یہ دونوں اقدامات اُٹھانے پر غور شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس بند رکھنے کے حوالے سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے جس کے بعد جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔