لاہور (جیوڈیسک) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری دن ہے، لاہور میں بلدیاتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
صبح کے اوقات میں ریٹرننگ افسران کے دفاترکے باہر گہما گہمی نہیں ہے۔ اتوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے تیسرے دن صبح کے اوقات میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں بہت کم امیدوار پہنچے ہیں جبکہ کئی ریٹرننگ افسران بھی بروقت دفاتر نہیں آئے ہیں۔
اتوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ توقع ہے کہ کل امید واروں کی بڑی تعداد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گی۔ کراچی ڈویژن کی یونین کونسلوں کے انتخابات کے لئے ساڑھے تین ہزار سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔
سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی ضلع وسطی میں 13 سو سے زائد جمع کرائے جا چکے ہیں۔ انتخابی شیڈول کے مطابق یکم جنوری سے 5 جنوری تک جانچ پڑتال ہو گی۔ کاغذات مسترد یا منظور کئے جانے کے خلاف اپیلیں 6 اور 7 جنوری کو دائر کی جا سکیں گی۔ امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 13 جنوری کو جاری کی جائے گی اور پولنگ 18 جنوری کو ہو گی۔لاہور میں بلدیاتی انتخابات میں شرکت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل مکمل ہو گیا۔چئیرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں کیلئے 1522 امیدوار سامنے آئے ہیں۔
جنرل نشستوں پر 7608 امیدوار مدمقابل ہو نگے۔ یوتھ کی سیٹوں پر 1288 نوجوانوں نے کاغذات جمع کروائے،خواتین کی سیٹوں پر 2031 کاغذات جمع ہوئے، اقلیتی نشستوں پر 968 امیدوار مدمقابل ہو نگے۔ لاہور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 14 ہزار 991 کاغذات جمع ہوئے۔