لاہور (جیوڈیسک) لاہور بجلی کی غیرمنصفانہ بندش کی شکایات پر لیسکو کے مزید دو افسران کومعطل کر دیا گیا ہے۔ لیسکو کی جانب سے ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیا گیا ہے۔
تاہم بعض علاقوں میں طویل وقت کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے انہی شکایات کی بنا پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے رستم گرڈ سٹیشن کے انچارج اعجاز سلیم اور پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر کے محمد عباس کو معطل کر دیا گیا ہے اس طرح گزشتہ دو روز میں لیسکو کے چھ اہلکاروں کو معطل کیا جا چکا ہے جو بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے ذمہ دار پائے گئے تھے۔