لاہور: نوسر باز نشہ آور چائے پلا کر7مزدوروں کے موبائل فونز لے اڑا

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک نوسر باز نے نشہ آور چائے پلا کر ایک گودام کے سات مزدروں کو بے ہوش کیا اور ان کی جیبوں سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گیا،مزدروں کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق داروغہ والا باغبانپورہ میں یاسین نامی شخص کے لوہے کے گودام میں ایک نامعلوم نوجوان دو روز سے نوکری مانگنے آرہا تھا،گزشتہ رات مزدوروں نے اسے چائے بنانے کا کہا۔

اس نے چائے بنائی اوروہاں موجود 7 مزدوروں کو پلادی ،چائے پیتے ہی ساتوں مزدور بے ہوش ہو گئے جس پر نوسرباز نوجوان نے تمام مزدوروں کی جیب سے نقدی اور موبائل نکالے اور فرار ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے مزدوروں کو اسپتال پہنچا دیا جہاں ایک مزدور کو ہوش آگیا ہے جبکہ 6 ابھی بھی بے ہوش ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور بہت جلد یہ ہوش میں آجائیں گے۔