لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے جناح ہسپتال کی نرس کے ساتھ ایک ڈاکٹر نے مبینہ طور پر بدتمیزی کی تو ہسپتال کی نرسز سراپا احتجاج بن گئیں۔
پانچ روز تک مسلسل احتجاج کے باوجود حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی جس پر ینگ نرسز ایسو سی ایشن کی اپیل پر نرسوں نے جناح ہسپتال سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈور اور آوٹ ڈور میں کام بند کر دیا۔
آج صبح نرسوں کی احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی اور انہوں نے ہسپتال سے باہر نکل کر سڑک بلاک کر دی۔ گزشتہ روز مشیر صحت مذاکرات کے لئے جناح ہسپتال بھی گئے لیکن مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔
نرسوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔احتجاج کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔