لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایڈہاک نرسوں کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا، حکومت پنجاب نے رات گئے 3 سالہ کنٹریکٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، لیکن نرسوں نے نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
چیئرنگ کراس پر اہڈہاک نرسوں کا دھرنا جاری ہے، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز دوبار مذاکرات کے لیے آئے اور 3 سالہ کنٹریکٹ اور اس کے بعد انہیں ریگولر کرنے کا لیٹر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی، لیکن نرسوں کا کہنا تھا کہ حکومتی پیشکش یکطرفہ ہے جو قابل قبول نہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں ایڈہاک سے ریگولر کیا جائے۔