لازوال گیتوں ،غزلوں اور قوالیوں کے خالق استاد نصرت فتح علیخاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور میں نوجوان فنکاروں کا شو ہوا۔ لاہور آرٹس کونسل اور بخشی سلامت گھرانے کے زیراہتمام منعقدہ ٹریبوٹ شو میں دنیائے موسیقی میں قدم رکھنے والے ابھرتے ستاروں نے اپنے روحانی گرو استاد نصرت فتح علیخاں کی یاد میں سراور لے کا دلگداز مظاہرہ کیا۔
ڑیبیوٹ شو میں مختلف سکولز اور کالجز کے طلبا کے علاوہ بخشی سلامت گھرانے کے شاگردوں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ درحقیقت یہ شو لیجندری گائیک کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی دریافت بھی تھا۔ الحمرا ہال میں ابھرتے ستاروں کی پرواز دیکھ کرعلامہ اقبال کی یہ بات سچ لگ رہی تھی کہ زرانم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے۔