لاہور(جیوڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے طویل عرصے سے غیر حاضر مزید اڑسٹھ ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔برطرف ہونے والے ڈاکٹروں میں گریڈ اٹھارہ کے تیرہ کنسلٹنٹ اور گریڈ سترہ کے پچپن میڈیکل آفیسر شامل ہیں۔
یہ ڈاکٹر دو سال سے غیر حاضر ہیں۔اس دوران محکمے نے متعدد بار نوٹس بھیجے مگر وہ حاضر نہ ہوئے۔اس سے پہلے نوے غیر حاضر ڈاکٹروں کو برطرف کیا گیا تھا۔