لاہور میں سرکاری گاڑی روکنے پر پولیس والے وارڈن کو ہی ساتھ لے گئے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) مصری شاہ میں پولیس سرکاری گاڑی روکنے پر ٹریفک وارڈن کو ہی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئی۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ کے دو موریہ پل کے قریب عظیم نامی ٹریفک وارڈن تعینات تھا۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران عظیم نے قانون کی خلاف ورزی پر ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کو روکا جس میں پولیس اہلکار سوار تھے، ٹریفک وارڈن کی جانب سے گاڑی کا چالان کرنے پر قانون کے محافظ بپھر گئے اور وہ عظیم کو گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز میں واقعے کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حکام نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور بالآخر کئی گھنٹے بعد پولیس والوں نے عظیم کو تو چھوڑ دیا لیکن وہ انتا خوفزدہ تھا کہ اس نے واقعے کے بارے میں کسی بھی قسم کی بات کرنے سے انکار کر دیا۔