لاہور: آئل ٹینکر لیکج روکنے کے دوران ملازم کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

Rescue

Rescue

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آئل ٹینکر لیکج روکنے کے دوران ٹینکر ملازم نوجوان کی حالت غیر ہو گئی جسے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور کے علاقے دھرمپورہ علامہ اقبال روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر آئل منتقل کرتے ہوئے آئل ٹینکر لیک ہو گیا جس سے پٹرول کافی مقدار میں ارد گرد بکھر گیا۔ اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے ملحقہ سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی جس سے شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ پٹرول کی بدبو سے آئل ٹینکر کا ورکر 22 سالہ عبدالقیوم شدید متاثر ہوا جسے حالت غیر ہونے پر سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔