لاہور: اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ اور دورہ آسٹریلیا کیلئے ہاکی کیمپ دوبارہ شروع

Hockey Camp

Hockey Camp

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کیمپ دوبارہ شروع ہو گیا۔ ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ اور دورہ آسٹریلیا کے لیے پریکٹس کی۔

بتیس کھلاڑیوں کی قیادت سنبھالتے ہوئے محمد عمران نے کہا کہ پوری محنت کریں گے لیکن فنڈز نہ ہونے کے باعث صورتحال غیر یقینی ہے۔

کپتان نے حکومت عدم توجہہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی حالت زار دیکھ کر کوئی نوجوان قومی کھیل کی طرف راغب نہیں ہو گا۔

ساتھ ہی کہا کہ اگر نخرے نہیں اٹھائے جا سکتے تو کم از کم ٹورنامنٹس میں نمائندگی کے اخراجات ضرور اٹھائے جائیں۔