لاہور (جیوڈیسک) بھارتی اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ سرحدوں کے دونوں جانب زیادہ لوگ پیار کرنے والے ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ محبت کی زبان عام ہونی چاہیے۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سینئر بھارتی اداکار اوم پوری لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاوٴن گئے اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔ بعد میں مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے ملنے کے بعد باہمی جھگڑوں کی باتیں افواہیں لگتی ہیں، دوریاں رکھنے والے لوگ بہت کم ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اب روایتی جنگ کا نہیں اقتصادی جنگ کا دور ہے، تجارت سے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکتا ہے، محبت کی زبان کو عام کرنا چاہیے، حال ہی میں بھارتی بچیوں کے آنے سے میدانوں میں رونقیں لوٹ آئیں۔