لاہور (جیوڈیسک) لاہور رائیونڈ روڈ پر وزیر اعظم ہاؤس سے چند کلو میٹر دور سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹوں سے مقابلہ جاری ہے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس پی ایویسٹی گیشن زاہد مروت کے مطابق آپریشن کی نگرانی سی سی پی او خود کررہے ہیں۔ دہشت گرد ایک کمپاؤنڈ کے اندر موجود ہیں۔
سیکیورٹی اہلکار کمپاؤنڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں، اندر سے نعروں کی آوازیں آرہی ہیں۔ کمپاؤنڈ کے اندر خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔ تاہم دہشت گردوں کی تعداد سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔