لاہور: مخالفین کی عدالت کے باہر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی
Posted on November 22, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Lahore Sessions Court
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں سیشن عدالت کے باہر مخالفین نے باپ بیٹے پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں مخالفین نے دو افراد پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے باپ بیٹے ہیں جن کے خلاف کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جب کہ دونوں عبوری ضمانت پر ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com