لاہور: کاہنہ میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق کاہنہ کے رہائشی سلطان کا اپنے بڑے بھائی رمضان سے گھریلو تنازع چل رہا تھا۔

ہفتہ کی رات دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو سلطان نے چھریوں کے وار کر کے رمضان کو موقع پر ہی قتل کر دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔