لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔منصوبے پر ایک کھرب ، 62 ارب روپے لاگت آئے گی۔
اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی منظوری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین عرفان الہیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی۔ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیرکوبتایا کہ منصوبے پر ایک کھرب 62 ارب 62 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔
منصوبہ جنوری 2016 سے شروع ہوکر 22 ماہ میں مکمل ہوگا۔ ٹرین کا روٹ ٹھوکر نیاز بیگ سے براستہ چوبرجی ریلوے اسٹیشن، جی ٹی روڈ ،قائد اعظم انٹر چینج تک ہوگا، روٹ کا فاصلہ 27 کلومیٹر ہوگا، 24 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ ،، 2 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ ہو گا۔