لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج آف سائینس، گلبرگ کالج، اسلامیہ کالج سویلائنز سمیت تمام نجی اور سرکاری کالجز میں یوم حیا اور یوم شہدائے مال روڈ منایا گیااس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہاکہ ملک کے دشمن پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں پر حملہ آور ہیں جس پر قوم کے طلبہ پاکستان کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔
دشمن نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں پر حملہ آور ہوکر قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیںجس پر ملک کے تعلیمی اداروں میں موجود طلبہ تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دریں اژنا بھیکے وال موڑ، دبئی چوک، کریم بلاک چوک اور لاہور کی بڑی شہراوں پر حیا کیمپس لگائے گئے جس میںکارکنان جمعیت نے حیا ڈے کے حوالے سے شہریوں میں پنمفولٹ تقسیم کیے ۔ شہریوں نے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کی اس کاوش کو خوب سراہا۔اس موقع پر سوشل میڈیا سائیٹس پر حیا ڈے لاہور سمیت پورے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
برائے رابطہ: اسعد قریشی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ لاہور 0335-4274901