لاہور :کالعدم تنظیم حزب التحریر کے کارکن کے گھر پر چھاپا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے کالعدم تنظیم حزب التحریر کے کارکن کے گھر پر چھاپا مار کر ممنوعہ لٹریچر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے این بلاک گلبرگ میں حزب التحریرکے کارکن یاسر کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ا لیکن وہ گھر سے غائب تھا۔

پولیس نے گھر سے ملنے والا اشتعال انگیز مواد قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق یاسرکا نام شیڈول فورتھ میں شامل ہے۔

اس نے رہائش گاہ پر مطب قائم کررکھا ہے، مریضوں کو دوا کےساتھ ممنوعہ لٹریچر بھی دیتا ہے۔