لاہور : کالعدم تنظیم کا لٹریچر تقیسم کرنے کے الزم میں ایک شخص گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سے بھی کالعدم تنظیم کا لٹریچر تقسیم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، چوہنگ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو بھی مارے گئے۔

سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں سبزہ زار کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے ایک رکن معظم رشید کو گرفتار کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ معظم رشید کالعدم تنظیم کا لٹریچر بانٹ رہا تھا کہ اس دوران اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے کالعدم تنظیم کا دیگر تحریری مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس کے بعد اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، دوسری جانب چوہنگ کے قریب جوبلی ٹاؤن میں پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی میں 2 ملزم ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔