لاہور (جیوڈیسک) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تحریک طالبان کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو بادامی باغ سے گرفتار کر کے لاہور میں اہم شخصیات اور مقامات کو دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
دونوں مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ادھر قانون نافذ کرنے والے ایک ادارہ نے اوکاڑہ کے علاقہ محبوب ٹائون میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر ایک مرد اور عورت کو تین خود کش جیکٹس اور جدید اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔