لاہور (جیوڈیسک) میو ہسپتال میں دم توڑنے والی گھریلو ملازمہ کے لواحقین کے مطابق چوبیس سالہ رمضانہ نواں کوٹ کے علاقے میں ایک گھر میں کام کرتی تھی جہاں اس نے مالک مکان وقاص اور شہباز کو اپنے چالیس ہزار روپے امانتاً رکھوائے ہوئے تھے۔
رقم کی واپسی کے مطالبے پر مالکان نے رمضانہ پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ رمضانہ کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انہوں نے مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم خاندن سے انصاف کیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خود کشی کا واقعہ ہے۔ انہوں نے اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔