لاہور: پی ٹی آئی سپورٹرز کا دھاندلی کیخلاف احتجاج جاری

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ڈیفنس غازی روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کا الیکشن میں پولنگ کے دوران دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ این اے 125 سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان دوپہر 4 بجے سے دھرنا دیے ہوئے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ 125 میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔

پی ٹی آئی کے کارکنان نے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں،پی ٹی آئی کے ورکروں کے مقابلے پر مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وہاں جمع ہو گئے اور دونوں پارٹیوں کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جس کے باعث کئی بار ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

پولیس کی بھاری نفری اس موقع پر موجود رہی اور کبھی انھوں نے مسلم لیگ ن اور کبھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھگانے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔پی ٹی آئی کا دھرنا ابھی تک جاری ہے۔