لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی ایک سرکاری عمارت میں چھاپہ مار کر پولیس نے 9 افراد کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کی سرکاری عمارت میں باقاعدگی سے جوے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔
9 افراد کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ جواریوں کے قبضے سے 30 ہزار روپے کی نقدی، موبائل فون اور ٹیلی وژن قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس نے جواریوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔