لاہور: رنگا رنگ فیشن، میوزک اور ڈانس شو کا انعقاد

Fashion

Fashion

موسم گرما کی شدت اور رم جھم برسات کے دوران زندہ دلان لاہور کیلئے رنگا رنگ فیشن،میوزک اور ڈانس شو منعقد کیا گیا۔ ریمپ پر ماڈلز کے جلوے دیکھ کر لاہوریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

ملک کے معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات پر مبنی فیشن شو میں شوخ و چنچل ماڈلز نے نت نئے اور جدید ڈیزائنز والے رنگا رنگ ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی جسے ہال میں موجود شائقین فیشن نے بے پناہ سراہا۔ فیشن شو کے دوران ملک کے معروف گلوکاروں کی سنگنگ اور ڈانسرز کی ڈانس پر فارمنس شو کی جان تھی۔

زندہ دلان لاہور موسم گرما سمیت نت نئے عروسی ملبوسات کی نمائش سے گھنٹوں محظوظ ہوتے رہے اور فنکاروں کو دل کھول کی داد دی۔ بدلتے موسموں کے ساتھ فیشن شوز کے ذریعے نئے نئے ملبوسات متعارف کروانے کا بڑھتا ہوا رجحان عوامی حلقوں کیلئے معیاری تفریح کا باعث بھی بن رہا ہے۔