لاہور: پاک آرمی کے زیر اہتمام 5 مقامات پر امدادی سامان کیلئے کیمپ قائم

Pak Army Camps

Pak Army Camps

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان آرمی کے زیر اہتمام لاہور میں 5 مقامات پر آئی ڈی پیز کیلئے امدادی سامان جمع کرنے کے کیمپ قائم کر دیئے گئے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سامان جمع کرنے کیمپ فورٹریس اسٹیڈیم، مسجد چوک ای بلاک ڈی ایچ اے، بیکن ہاؤس زیڈ بلاک ڈی ایچ اے، فیز 5 ڈی ایچ اے اور چونیاں کینٹ میں قائم کئے گئے ہیں۔

مخیر حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بھائیوں کیلئے دل کھول کر عطیات دیں، ان کیمپوں میں اشیائے خورونوش، پینے کا صاف پانی اور نقدی سمیت دیگر اشیاء دی جا سکتی ہیں۔