لاہور (جیوڈیسک)امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہاہے کہ ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا فوری احتساب بے حد ضروری ہے ، اپنی ذاتی خواہشات پر قوم کے اربوںروپے کا بے دریغ استعمال کرنیوالوں کا ہاتھ روکنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مجلس شوریٰ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی کا کہناتھا کہ علاج معالجے کی بنیادی سہولیات ، انصاف کے حصول ، جان و مال کے عدم تحفظ سمیت ہماری عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہی ہے جبکہ عوامی طاقت سے ایوان میں پہنچنے والے نام نہاد عوامی خدمت کے دعویدار ابھی تک عوام کو ریلیف نہیں دے سکے جس کی وجہ سے ہر شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہاہے موجودہ حالات میں قومی خزانے سے بیرون ممالک منتقل کی جانیوالی اور لوٹی گئی دولت کو واپس لاکر ملکی ترقی کیلئے استعمال کرنا ہوگا اجلاس میںتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی عہدیداران سمیت لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے مرکزی رہنما شریک تھے، اجلاس کے اختتام پر امیر تنظیم صوفی مسعوداحمد صدیقی نے ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب سے کی کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔