لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کا سمر کیمپ آج سے شروع ہو گا

Cricket

Cricket

لاہور (جیوڈیسک) سمرکرکٹ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا۔ سمیع اسلم ، اعزاز چیمہ، بابر اعظم اور عمر امین کو بھی کیمپ میں طلب کر لیا گیا۔ پاکستان ٹیم کواس سال کئی نئے چیلنجز کا سامنا کرناہ ے۔

سری لنکا سے بھی کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ کا سامنا بھی کرنا ہوگا، ان مقابلوں کی تیاری میں کوئی کمی نہ رہ جائے،اسی لیے گرین شرٹس آج سے پھر میدان میں ہوں گے،ایک ماہ کے سمرکیمپ میں سب سے زیادہ فوکس فٹنس پرہوگا۔

لیکن کیمپ سے پہلے اظہرعلی ٹخنے میں انجری کے باعث باہر ہوگئے، انہیں چارسے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کیمپ کیلیے پہلے 36 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔ اب سمیع اسلم ،اعزاز چیمہ، بابر اعظم اور عمر امین کو بھی کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو دو گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی ٹائیگرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔