لاہور (نامہ نگار)انجمن تاجران کے سینئرصوبائی راہنماء محمد فاروق نجمی نے کہاہے کہ ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹاکرحکو مت اور اپوز یشن عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ پانامہ لیکس پرمحض بیان بازی سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس نہیں لائی جاسکتی ان خیالات کااظہارا نہوںنے گزشتہ رزصحافیوںسے ایک ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔
انہوںنے کہاکہ انقلا ب پاکستان کے دروازے پردستک دے رہا ہے اورقوم کوبیدارہونے کی ضرورت ہے۔2فیصداستحصالی ٹولہ98فیصدغریب عوام کے حقو ق پر ڈاکہ ڈال رہاہے،حکو مت اوراپو زیشن کر پشن میںملوث اپنے اپنے مہرے بچانے میںلگی ہوئی ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ ریاستی ادا رو ںپرچندامیرخاندانوںا ورشخصیات کاقبضہ ہے جس سے ادارے غیرمستحکم ہورہے ہیں۔