لاہور: پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس

Pakistan Group Of Journalists

Pakistan Group Of Journalists

لاہور: پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس
لاہور: ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل ،پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم کے ذیعے حل کئے جائیں گے مرکزی صدر کاشف بشیر خان:پی جی اہ جے
صحافی پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام ممبران و عہدیداروں کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے مرکزی جنرل سیکرٹری مہر عبدالمتین، پی جی اہ جے
صحافی عوامی مسائل کی ترجمانی کرتے ہیں ان کی آواز کو دبانہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

مرکزی صدر سپیشل پرسنزونگ میاں جمیل احمد پی جی اہ جے لاہور: پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا مرکزی دفتر سبنم سینٹر لاہور میں ہنگامی اجلاس منعقد۔ تفصیل کے مطابق صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ملک بھر میں متحرک صحافتی تنظیم پاکستان گروپ آف کے تمام مرکزی عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں مرکزی صدر کاشف بشیر خان نے صدارت کی جبکہ اجلاس میں مرکزی چیرمین بشیر میر،سنیئر نائب صدر کرم داد بلوچ ،نائب صدر چوہدری شبیر احمد ،جنرل سیکرٹری مہر عبدالمتین سیکرٹری مہر عبدالرحمان ،سیکرٹری اطلات و نشریات میاں نصیر احمد اور جوئیٹ سیکرٹری مہر آصف محمود و دیگر صحافیوں نے شرکت کی،اجلاس میںمرکزی صدر ،مرکزی جنرل سیکرٹری ا ور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نے خطاب کیا۔

مرکزی صدر جناب کاشف بشیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ایک مضبوط گروپ ہے تمام ممبران و عہدیداروں کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے مرکزی جنرل سیکرٹری مہر عبدالمتین اپنے خطاب میں نے صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے نائب صدر سحر حسین جعفری کو بدین مین تعینات ایس ایس پی کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں پر نوٹس لینے کی یقین دھانی کرائی ا ور ایس ایس پی کے خلاف کاروائی ہونے تک تمام اضلا ع سے پا کستان گروپ آف جرنلسٹس کے عہدیداروں کومذمتی اجلاس طلب کرکے خبروں لگانے کی کرارداد پاس کرنے کا فیصلہ کیا مرکزی صدرسپیشل پر سنزونگ میاں جمیل احمد نے کہاصحافی عوامی مسائل کی ترجمانی کرتے ہیں ان کی آواز کو دبانہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے جبکہ اجلاس میںسنیئر نائب صدر کرم داد بلوچ نے ملک بھر کے صحافیوں کو درپیش مسائل پیش کیے اور ان کے حل کا مطالبہ کیا ۔ انفارمیشن سیکرٹری میاں نصیر احمد نے صحافیوں کے مسائل کے حل کی تجاویزیں بھی پیش کیں۔