ووٹرز کے با شعور ہونے تک جمہوریت کے ثمرات سے محرومی لازم ہے، امتیاز علی شاکر

Democracy

Democracy

لاہور : ملکی مسائل کا مکمل حل جمہوریت کا تسلسل ووٹرز کو با شعور کرتا ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں حقیقی جمہوریت رائج ہو گی آگاہی مہم میں میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار امتیاز علی شاکر، مرکزی چئیرمین ووٹرز اتحاد ویلفئیر نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں نا جائز منافع خوروں سے عوام کو بچانا حکومت کی ذمہ داری ہیں۔

ملاوٹ زدہ ناقص اور مہنگی ترین اشیا خوردونوش عام آدمی کیلئے زندگی مزید مشکل کر رہی ہیں حکومت سستے بازاروں کے ساتھ عام بازاروں پر بھی توجہ دے تاکہ رمضان المبارک کے علاوہ پورا سال عوام ناجائز منافع خوروں سے محفوظ رہے۔ایک سوام کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ووٹرز اتحاد ویلفئیر کے قیام کا مقصد اقتدار تک پہنچنا نہیں بلکہ ووٹ کی طاقت سے عوام کو آگا ہی مہم چلانا ہے ۔ووٹرز کے با شعور ہونے تک جمہوریت کے ثمرات سے محرومی لازم ہے۔

ووٹرز ااتحاد یونین
03226390480