لاہور (جیوڈیسک) ملزم جاوید اسلام پورہ کے ہوٹل میں ملازم تھا جہاں اس نے 6 اپریل کو اپنے تین ساتھیوں عمر، نعیم اور ارسلان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ ساتھی ملازمین بار بار مذاق کا نشانہ بنا کر ذہنی اذیت دیتے تھے مجبور ہو کر اس نے کیا یہ سنگین اقدام کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید کو خفیہ اطلاع پر گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تاہم اس کی تفتیش مکمل کرنے پر چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔