لاہور : پی پی 150 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دوسرے دن بھی جاری

Lahore PP Vote

Lahore PP Vote

لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 کے ضمنی الیکشن میں پڑنے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دوسرے دن بھی جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی ریٹرننگ آفیسرکے لائبریری ہال میں ہو رہی ہے، جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 کے ضمنی الیکشن میں پہلے مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب احمد فاتح قرار پائے تھے، لیکن تحریکِ انصاف کے امیدوار مہر واجد نے مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا، ووٹوں کی دوبارہ گنتی گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔

پہلے دن کل147 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 8 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی کی گئی، بقایا 139 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کی نگرانی ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال وڑائچ کررہے ہیں، مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف سمیت دیگر امیدواروں کے علاوہ ان کے5 پانچ پولنگ ایجنٹ بھی اس موقع پر موجود ہیں۔